2 اکتوبر، 2026، 10:15 AM

آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری حادثہ، آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا

آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری حادثہ، آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی ادارہ برائے بحری تجارت نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے ادارہ برائے بحری تجارت نے آبنائے ہرمز میں ایک بحری حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایک آئل ٹینکر سے متعلق واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

برطانوی ادارے کے مطابق ایک پروجیکٹائل آئل ٹینکر سے ٹکرایا، جس کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی ادارے نے اس واقعے کی مزید تفصیلات، واقعے کی نوعیت اور متاثرہ آئل ٹینکر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

News ID 1941806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha